ارجنٹائنی صدرکی اقوام متحدہ پرشدید تنقید، بے کار ادارہ قرار دیدیا
نیویارک (رائٹرز )ارجنٹائن کے صدر خاویر میلئی نے اقوام متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’’بے کار ادارہ‘‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ اس کا واحد مقصد خود کو خیرخواہ بیوروکریٹس ظاہر کرنے والے ’’انتہائی متکبر طفیلیوں‘‘ کو برقرار رکھنا ہے ۔
میلئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارہ جو اجتماعی سلامتی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا ضامن بننے والا تھا، اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ افراتفری اور ’’خونخوار آمریتوں‘‘کے سامنے بے بسی کا شکار ہے اور عالمی امن و سلامتی یقینی بنانے میں ناکام ہوچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments