روس کایوکرین جنگ میں وقفہ دینے سے صاف انکار

روس کایوکرین جنگ میں وقفہ دینے سے صاف انکار

یورپ سیز فائر میں یوکرین کومزید ہتھیار فراہم کرنا چاہتاہے :روس روسی جنگ میں بھارت سمیت 47 ممالک کے شہری لڑ رہے :زیلنسکی

نیو یارک،کیف(اے ایف پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں کسی بھی قسم کا وقفہ دینے سے صاف انکار کردیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ ماسکو اپنی خصوصی فوجی کارروائی میں وقفہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یورپی ممالک سیز فائر کے وقفے کو یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے روسی ہم منصب پیوٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں گھانا، نیپال اور بھارت سمیت 47 ممالک کے شہریوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ادھر جنوبی بحیرہ  اسود کی بندرگاہ اوڈیسا میں روسی حملے کے نتیجے میں ایک تجارتی کارگو جہاز کا یوکرینی کپتان ہلاک ہوگیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق کیف اور گردونواح میں پٹرول پمپس، ریلوے اور دیگر مقامات پر روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم7افراد ہلاک ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...