ایل نینو:فروری 2027 تک دنیا میں 4 لاکھ 51 ہزار اضافی اموات کا خدشہ

ایل نینو:فروری 2027 تک  دنیا میں 4 لاکھ 51 ہزار  اضافی اموات کا خدشہ

پیرس(اے ایف پی)طاقتور ایل نینو کے باعث فروری2027 تک دنیا بھر میں گرمی سے مزید 4 لاکھ 51 ہزار اموات کا خدشہ ہے ۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے کلائمیٹ امپیکٹ لیب کی پیش گوئی کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ایل نینو کے باعث مزید شدت اختیار کریں گے ۔ رپورٹ میں ترقی پذیر ممالک کو سب   سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ افریقا کے ساحل خطے میں معمول سے 66 ہزار 800 اضافی اموات کا اندازہ ہے ، بھارت میں 15 ہزار 800 اور برازیل میں 13 ہزار 300 اضافی اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ محققین نے حکومتوں پر پیشگی اقدامات، ہیٹ الرٹس اور کولنگ مراکز کے قیام پر زور دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...