اٹلی میں منشیات فروش کے گھر سے 30 لاکھ یورو برآمد
روم(اے ایف پی)اٹلی میں پولیس نے مبینہ منشیات فروش کے گھر کی دیواروں سے 30 لاکھ یورو سے زائد نقد رقم برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کلاشنکوف رائفلیں، دیگر ہتھیار اور 11رولیکس گھڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ حکام کے مطابق رقم گزشتہ برس نیپلز کے نواحی علاقے کائیوانو میں ایک مکان سے برآمد ہوئی تھی۔ اطلاع ایک گرفتار ملزم سے ملی، جس نے سرکاری گواہ بننے پر رقم کی موجودگی بتائی۔ پولیس نے مکان کی دیواریں اور فرش توڑ کر رقم تلاش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments