جرمنی اور بھارت نے آبدوزیں بنانے کے معاہدہ کو حتمی شکل دیدی
نئی دہلی (اے ایف پی)جرمنی اور بھارت نے مشترکہ طور پر بھارتی سرزمین پر آبدوزیں بنانے کے معاہدے کو حتمی شکل دیدی ۔
جرمن سفیر جاسپر وِک نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ معاہدے کی دستاویزات مکمل ہیں ،جرمنی کی جانب سے منظوری دی جاچکی ہے ، تاہم بھارت کی حتمی منظوری باقی ہے ۔ منصوبے کے تحت جرمن کمپنی تھائسن کروپ میرین سسٹمز، بھارتی سرکاری ادارے مزاگون ڈاک شپ بلڈرز کے اشتراک سے بھارتی بحریہ کیلئے 6 آبدوزیں تیار کرے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق معاہدے کی مالیت تقریباً 8 ارب ڈالر ہوسکتی ہے ۔ منصوبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہونے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments