ٹیکساس میں ہائی سکول طلبا کا امیگریشن چھاپوں کیخلاف احتجاج

ٹیکساس میں ہائی سکول طلبا کا  امیگریشن چھاپوں کیخلاف احتجاج

پلگرویل(اے ایف پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں تقریباً 100 ہائی سکول طلبا نے امیگریشن چھاپوں اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے خلاف احتجاج کیا۔

16 سالہ امریکی نژاد طالبہ ایسٹیلا نے والدین سے اظہار یکجہتی کے لیے گالوں پر گوئٹے مالا اور میکسیکو کے پرچم پینٹ کیے ۔ طلبا نے ڈور ڈیش ڈلیوری ڈرائیور وِلبَر گارسز پیریز کو آئی سی ای اہلکاروں کی جانب سے گولی مارے جانے کے واقعے کیخلاف نعرے لگائے ۔ گارسز پیریز زخمی ہونے کے باوجود حراستی مرکز میں قید ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...