یوکرین پرروسی میزائل اور ڈرون حملے ،8افراد ہلاک
کیف،کوپن ہیگن(اے ایف پی)روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔
یوکرینی حکام کے مطابق مشرقی علاقے میں زرعی شعبے سے وابستہ 6 کارکن جبکہ کیف میں 2 افراد جان سے گئے ۔ کیف میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حملوں میں طاقتور بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیے گئے ۔ خارکیف کے علاقے میں ایک گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ملازمین سبزیاں چھانٹ رہے تھے ۔ ڈنمارک کی دفاعی انٹیلی جنس سروس نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے نیٹو کے رکن ممالک کے خلاف فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، تاہم روس کا کسی نیٹو ملک پر مکمل حملہ انتہائی غیر متوقع ہے ۔ ادارے کے سربراہ تھامس ایرن کیل کے مطابق روس سے متصل ایک یا متعدد نیٹو ممالک پر محدود فوجی حملہ کرسکتا ہے ، اگرچہ اس کا امکان کم ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس مغربی ممالک کے خلاف ہائبرڈ حملوں میں اضافہ کرسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments