امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر فوجیوں کی 8 خودکشی کی کوششیں

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر فوجیوں کی 8 خودکشی کی کوششیں

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے دوران طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کے اسٹرائیک گروپ کے اہلکاروں نے خودکشی کی 8 کوششیں کیں۔

 قائم مقام نیوی سیکرٹری ہنگ کاؤ نے ڈیموکریٹ سینیٹر کرسٹن گلیبرینڈ کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ تعیناتی کے آغاز سے اب تک خودکشی کی کوششوں کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے ، تاہم جہاز پر کوئی خودکشی نہیں ہوئی۔ یو ایس ایس ابراہم لنکن 286 روز سمندر میں رہنے کے بعد ستمبر میں تھائی لینڈ پہنچا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...