قازقستان :بحری مشقوں کے دوران 9فوجی ہلاک،7لاپتا

قازقستان :بحری مشقوں کے  دوران 9فوجی ہلاک،7لاپتا

الماتے (اے ایف پی)قازقستان میں بحیرہ کیسپین کے ساحل پر بحری مشقوں کے دوران کم از کم 9 فوجی ہلاک جبکہ 7لاپتا ہوگئے ۔

 قازق وزارت دفاع کے مطابق فوجی اہلکار جنگی تربیتی مشن میں مصروف تھے کہ اچانک موسم خراب ہونے کے باعث 19 اہلکار سمندر میں بہہ گئے ۔ اب تک 9 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے 3 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ باقی لاپتا اہلکاروں کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ حادثہ مغربی قازقستان کے علاقے منگستاؤ میں بحیرہ کیسپین کے ساحل پر پیش آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...