کینیڈین وزیراعظم نے امریکا سے ممکنہ فوجی خطرے کا خدشہ ظاہر کردیا

کینیڈین وزیراعظم نے امریکا سے  ممکنہ فوجی خطرے کا خدشہ ظاہر کردیا

مونٹریال(اے ایف پی)کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے کینیڈا کو اپنی ریاست بنانے کے مقصد کے لیے فوجی طاقت استعمال کیے جانے کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کارنی نے کہا کہ ایسے انتہائی خطرے کی تیاری کرنا ذمہ داری ہے ، تاہم یہ  موجودہ حالات کا بنیادی منظرنامہ نہیں۔ برطانیہ اور کینیڈا کے سابق مرکزی بینک سربراہ کارنی نے اس صورتحال کو مالیاتی منڈیوں کی اصطلاح میں ‘‘انتہائی خطرے ’’سے تعبیر کیا۔ امریکا اور کینیڈا قریبی تجارتی و دفاعی شراکت دار ہیں، تاہم صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسی اور کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کی خواہش کے بیانات سے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ کارنی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کینیڈا امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...