امریکا نے شام کے 36چوری شدہ نوادرات واپس کردئیے
نیویارک(اے ایف پی)امریکی حکام نے شام کے 36 چوری شدہ نوادرات واپس کردئیے ، جن میں قدیم شہر پالمیرا سے سمگل کیا گیا ایک 450 کلو سے زائد وزنی سنگ تراش مجسمہ بھی شامل ہے ۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر 50لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے یہ نوادرات نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اور بعض قدیم فن پاروں کے نجی جمع کنندگان سے قبضے میں لئے گئے تھے ۔شام کے ناظم الامور محمد کناتری نے اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی علامت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments