جرمنی:نازی جنگی قیدی کیمپ کے 105 سالہ سابق گارڈ کیخلاف تحقیقات
برلن(اے ایف پی)جرمن پراسیکیوٹرز نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جنگی قیدی کیمپ میں مبینہ جرائم کے الزام میں 105 سالہ شخص کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
حکام کے مطابق مشتبہ شخص مغربی جرمنی کے علاقے سینی میں قائم اسٹالاگ 326 کیمپ میں گارڈ تھا اور اس پر متعدد افراد کے قتل میں معاونت کا الزام ہے ۔ یادگاری مرکز کے مطابق 1941 سے اپریل 1945 تک کیمپ میں ایک لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ سوویت جنگی قیدی رکھے گئے ، جن میں بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔ قیدیوں کو غذائی قلت، طبی سہولیات کی کمی، ناقص صفائی اور جبری مشقت کا سامنا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments