وژن 2030 کے تحت 10سال میں 93 فیصد اہداف حاصل :سعودی ولی عہد

وژن 2030 کے تحت  10سال میں 93 فیصد  اہداف حاصل :سعودی ولی عہد

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو شوریٰ کونسل کے نویں سیشن کے تیسرے سال کی کارروائی کا افتتاح کیا ہے ۔

شوریٰ کونسل سے سالانہ خطاب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ریاست آئندہ یوم تاسیس پر اپنے قیام کے 300 برس مکمل کر رہی ہے ۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا وژن 2030 کے دس برس بھرپور کامیابیوں سے عبارت ہیں۔ اس دوران 93 فیصد اہداف حاصل کیے گئے ۔ یہ کامیابی رب کریم کے فضل اور سعودی شہریوں کی محنت اور کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی ہے ۔ولی عہد کا کہنا تھا اللہ نے مملکت کو حرمین شریفین کی خدمت، اس کی تعمیر و ترقی اور زائرین کی دیکھ بھال کے عظیم شرف سے نوازا ہے ۔ اس پر ہمیں فخر ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...