آئی سی سی ون ڈے رینکنگ تبدیل ،کوہلی کا دوسرا نمبر
بیٹر زمیں شبمن گل کابدستور پہلا نمبر،بابر اعظم کی فہرست میں چھٹی پوزیشن
دبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے بیٹر ویرات کوہلی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ مقام حاصل کیا،ان کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھے اور یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 55ویں سنچری تھی۔کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 796 ہیں جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 719 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم چھٹے اور سلمان علی آغا 12ویں اورمحمدرضوان 30ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ سری لنکا کے کوشال مینڈس تین درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر موجود ہیں ،شاہین آفریدی ٹاپ 10میں شامل ہیں اور 8ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 21ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments