ایشین گیمزٹی 20کرکٹ ،سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

ایشین گیمزٹی 20کرکٹ ،سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

پاکستان کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ،بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )ایشین گیمز میں ٹی 20 کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج نشین میں مدمقابل ہوں گی ،کوارٹر فائنل کی طرح بارش کی صورت میں اگر میچ نہ ہو سکا تو بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گاتاہم میچ کے روز موسم خوشگوار اور دھوپ نکلنے کی پیش گوئی ہے اس لئے مکمل مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بھی آج ہی کھیلا جائے گا ،جونشین میں ہی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے شرو ع ہوگا ۔فائنل میچ اور تیسری پوزیشن کیلئے میچز 3اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...