رضوان کواین سی سی آئی اے کا دوسرانوٹس،کل لاہور طلب

رضوان کواین سی سی آئی اے کا دوسرانوٹس،کل لاہور طلب

نوٹس وصول ہونے کی تصدیق ،قومی کرکٹر اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہوں گے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس موصول ہو گیا ہے ۔محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رضوان کوکل 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق رضوان کو گھر کے ایڈریس پر نوٹس موصول ہوا، انہیں ضبط شدہ موبائل کے تجزئیے اور فرانزک کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے پیش ہوں گے ۔قریبی ذرائع کے مطابق الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں جبکہ رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب بھی موصول نہیں ہوا۔رضوان این سی سی آئی اے پیشی پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پوچھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...