ورلڈکپ ،پاکستان اور بھارت پھر ایک گروپ میں ہونگے

 ورلڈکپ ،پاکستان اور بھارت پھر ایک گروپ میں ہونگے

کمرشل پارٹنرز نے گروپ سٹیج میں پاک بھارت مقابلے کو لازمی قراردے دیا ون ڈے ورلڈکپ2027 کے شیڈول کی رونمائی آج کیپ ٹاؤن میں کی جائیگی

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان ہے ۔ کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ سٹیج میں لازمی قرار دیا ہے ۔خیال رہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے شیڈول کی رونمائی آج کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے ہو گی۔14 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 2اکتوبر سے 21نومبر تک جنوبی افریقہ، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...