ایشین گیمز سکواش ٹیم ایونٹ،پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-0سے شکست دے دی ،اشعب عرفان نے میچ تین صفر سے جیتا ،نورزمان نے تین ایک سے فتح اپنے نام کرلی آج سیمی فائنل میں ہانگ کانگ سے ٹاکرا ،ویمنز سکواش ٹیم ایونٹ میں قومی ٹیم چین کے ہاتھوں 2-1سے شکست کھاکر میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جاپان میں جاری ایشین گیمز میں سکواش کے ایونٹ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کو دو صفر سے شکست دی۔ پاکستان کے اشعب عرفان نے اپنا میچ تین صفر اور نور زمان نے تین ایک سے جیتا۔واضح رہے کہ ٹیم سکواش سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایشین گیمز میں ایک اور میڈل یقینی ہوگیا ،قومی ٹیم آج سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے مدمقابل ہوگی ۔ دوسری جانب ویمنز ٹیم کے سٹیج ون راؤنڈ روبن مرحلے کے تیسرے میچ میں چین نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی، پاکستان کی ماہ نور علی اور سحرش علی کو اپنے میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ثنا بہادر نے اپنا میچ 3-0سے جیتا،ویمنز ٹیم اس ہار کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments