رومانیہ:پارلیمنٹ نے یورپی نواز وزیراعظم امیدوار مسترد کردیا
بخارسٹ(اے ایف پی)رومانیہ کی پارلیمنٹ نے یورپ نواز لبرل امیدوار زیگفرائیڈ موریسان کو وزیراعظم منتخب کرنے سے انکار کردیا،
جس کے باعث ملک میں جاری سیاسی بحران مزید طول پکڑ گیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق موریسان کو 233 درکار ووٹوں کے مقابلے میں صرف 182 ووٹ مل سکے ۔ ناکامی کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات بڑھ گئے ہیں، تاہم یورپی یونین کے حامی صدر نیکوشور دان کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات بحران حل نہیں کریں گے ۔صدر دان وزیراعظم کے لیے تین امیدوار نامزد کرچکے ہیں، تاہم کوئی حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments