طبی نگرانی کیلئے ہسپتال منتقل
کوالالمپور(اے ایف پی) ملائیشیا کے 101 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اہلیہ کے انتقال کے ایک روز بعد طبی نگرانی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ان کے معاون صوفی یوسف کے مطابق مہاتیر کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا، تاہم ہسپتال منتقل کرنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ معاون نے بتایا کہ اہلیہ سیتی حسما محمد علی کے انتقال کے بعد مہاتیر کو مناسب آرام نہیں مل سکا اور وہ تھکن محسوس کر رہے تھے ۔ ان کی حالت مستحکم ہے ۔ سیتی حسما پیر کو 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments