سعودی عرب کی اسرائیلی،اماراتی رہنماؤں کی ملاقات میں شرکت کی تردید
ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں سعودی نمائندوں کی شرکت کی خبروں کی تردید کردی۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ہونے والے توسیعی اجلاس میں سعودی حکام بھی شریک ہوئے ، جس میں سکیورٹی تعاون، ایران، یمن کے حوثی باغیوں اور علاقائی دفاعی نظام پر گفتگو ہوئی۔ سعودی عہدیدار نے کہا کہ کوئی سرکاری ملاقات، مذاکرات یا کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا اور اسرائیل کے حوالے سے سعودی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی واضح راہ کے بغیر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments