جاپان میں آئی پی ایس خلیات سے دل کی پہلی سرجری
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کے ایک ہسپتال میں دل کے پٹھوں کے اسٹیم سیلز کی تہہ استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی سرجری کردی گئی۔
اوساکا کیئساتسو ہسپتال کے سربراہ اور سرجن یوشیکی ساوا کے مطابق منگل کو 50 کی دہائی کی ایک خاتون کے دل میں آئی پی ایس خلیات سے تیار کردہ پٹھوں کے خلیات کی تہیں منتقل کی گئیں۔ ایک گھنٹے جاری رہنے والی سرجری اس علاج کی مارچ میں مشروط سرکاری منظوری کے بعد پہلی طبی آزمائش ہے ۔ یہ طریقہ علاج ایسے مریضوں کیلئے تیار کیا گیا ہے جن پر دیگر علاج موثر نہ رہے ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments