سوڈان میں ڈرون حملے ، یونیورسٹی ہاسٹل اور پناہ گاہ نشانہ، 10 ہلاک
خرطوم(اے ایف پی)سوڈان کے وسطی شہر الابیض میں یونیورسٹی کے ہاسٹل اور بے گھر خاندانوں کے مرکز پر ڈرون حملوں میں رواں ہفتے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔
سوڈانی حقوق گروپ اور طبی ذرائع کے مطابق حملے ایسے وقت ہوئے جب شمالی کردفان میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے ، جہاں فوج اور نیم فوجی دستہ ریپڈ سپورٹ فورسز علاقے پر قبضے کیلئے برسرپیکار ہیں۔حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرنیوالے گروپ ایمرجنسی لائرز کے مطابق بدھ کو ایک ڈرون نے یونیورسٹی آف کردفان کے ہاسٹل کو نشانہ بنایا، جہاں طلبہ اور شہری مقیم تھے ۔ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے ، تاہم گروپ نے حملے کا ذمہ دار کسی فریق کو قرار نہیں دیا۔دوسرے روز بے گھر خاندانوں کے مرکز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا، جس میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments