فلائی دبئی واقعہ، ایران نے الزامات مسترد کرکے فالس فلیگ قرار دیدیا

 فلائی دبئی واقعہ، ایران نے الزامات  مسترد کرکے فالس فلیگ قرار دیدیا

تہران (این این آئی)ایران نے فلائی دبئی کے مسافر طیارے سے متعلق حالیہ واقعے میں اپنے خلاف عائد الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے فالس فلیگ کارروائی قرار دے دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو واقعے سے جوڑنے کی کوششیں من گھڑت شواہد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی دشمنانہ اقدام کا جواب دینے اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہے ۔ بقائی کے مطابق اسرائیل اور   بعض یورپی ممالک کی فالس فلیگ کارروائیوں کی تاریخ موجود ہے اور موجودہ الزامات بھی اسی نوعیت کے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...