آج صبح چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا
مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک )مکہ مکرمہ کے آسمان پر چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا ایک انتہائی دلفریب منظر آج دیکھا جائے گا،
سعودی میڈیا کے مطابق یہ رواں سال میں دوسرا موقع ہوگا جب چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر دکھائی دے گا اور یہ انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ کے مطابق چاند مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ اور 31 سیکنڈ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ )پر اپنی انتہائی بلندی پر پہنچ جائے گا۔ اس وقت چاند تقریباً 89.87 ڈگری کے زاویے پر ابھر کر خانہ کعبہ کے بالکل اوپر موجود ہوگا۔انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے واضح کیا کہ چونکہ یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آ رہا ہے اس لیے آسمان پر سورج کی روشنی کی موجودگی کے باعث چاند رات کے مقابلے میں قدرے کم نمایاں دکھائی دے گا۔ اس کے باوجود چاند کی یہ پوزیشن ان تمام دور دراز علاقوں کے مسلمانوں کے لیے قبلہ کی سمت کے درست تعین کے لیے ایک قدرتی اور بصری رہنما کا کام دے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments