جرمنی :رومی دور کا خزانہ دریافت 934 چاندی کے سکے برآمد

جرمنی :رومی دور کا خزانہ دریافت  934 چاندی کے سکے برآمد

برلن(این این آئی)مغربی جرمنی کے شہر ویزلنگ کے قریب ایک کھیت میں ماہرِ آثارِ قدیمہ نے دھاتی سراغ رساں آلے کی مدد سے رومی دور کے 934چاندی کے سکے دریافت کر لیے ، جنہیں جرمنی میں شہنشاہ ہیڈرین کے دور سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا سکے کا خزانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

شوقیہ ماہر آثار قدیمہ اولیور رِیڈل نے ایک سال قبل علاقے میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چند رومی سکے تلاش کیے تاہم، جب آلہ مسلسل سگنل دیتا رہا تو انہیں اندازہ ہوا کہ زمین کے نیچے مزید بڑی تعداد میں سکے موجود ہیں۔مجموعی طور پر 934رومی چاندی کے ڈیناری ملے ، جن کا مجموعی وزن تقریباً 3کلو100گرام ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...