فرانس :طلبا احتجاج، 500 سکول آج جزوی یا مکمل بند رہیں گے
پیرس (اے ایف پی)فرانس میں طلبا کے احتجاج کے باعث آج پیر کو 500 ہائی سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں جزوی یا مکمل طور پر معطل رہیں گی۔
وزیر تعلیم ایڈورڈ گیفری کے مطابق سکیورٹی انتظامات ناکافی ہونے کے باعث سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، احتجاج شروع ہونے سے اب تک 24 سکولوں کو نذر آتش یا نقصان پہنچایا جا چکاہے ۔ طلبا اساتذہ کی غیرحاضری، طویل تعلیمی اوقات اور خستہ حال عمارتوں سمیت مختلف مسائل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments