سوڈان میں اقوام متحدہ کی امدادی گاڑیوں پر حملہ، ڈرائیور ہلاک
خرطوم(اے ایف پی)سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی دو امدادی گاڑیوں پر حملے میں ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
ڈبلیو ایف پی کے مطابق گاڑیاں ہفتے کو ڈِلنگ اور کادُگلی کے درمیان سفر کر رہی تھیں ۔ ادارے نے حملے کی ذمہ داری کسی فریق پر عائد نہیں کی ،جنوبی کردفان میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرچکی ہے ،جنگ میں اب تک دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments