126ملین ڈالر فراڈ کا الزام امریکا نے خانیوال کے رہائشی پر ایک لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا

 126ملین ڈالر فراڈ کا الزام امریکا نے خانیوال کے رہائشی  پر ایک لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امر یکا نے خانیوال سے تعلق رکھنے والے فہیم کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے، 33 سالہ فہیم اکرم پر جعلی ڈاک ٹکٹوں اور شپنگ لیبلز کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے۔

 اس نے مبینہ طور پر 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک لیبل فروخت کئے، حکام کے مطابق اس سے امریکی پوسٹل سروس کو 126 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے، امریکی اٹارنی کے آفیشل ‘ایکس’ ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے فہیم اکرم کی ویب سائٹ بند کر دی ہے اور اب اسے تلاش کرنے میں حکام کو لوگوں کی مدد درکار ہے ۔اس سے قبل 28 ستمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا کی جیوری نے فہیم اکرم پر فردِ جرم عائد کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...