منگولیا کے دو شکاری باز 4کروڑ 7لاکھ روپے میں نیلام
ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں ہونیوالی بین الاقوامی سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ نمائش کے افتتاحی نیلام میں منگولیا کے دو شکاری باز مجموعی طور پر 5 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال یعنی تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار ڈالر (4کروڑ7لاکھ روپے پاکستانی تقریباًٍ)میں فروخت ہوگئے ۔
نیلام میں کم عمر شکاری باز 1 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوا جبکہ ایک بالغ باز کے لئے خریدار نے 4 لاکھ سعودی ریال کی بھاری رقم ادا کی۔نمائش میں مسلسل دوسری مرتبہ منگولین بازوں کیلئے خصوصی سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں ان کی جسامت، پھیلے ہوئے مضبوط پروں اور طویل پرواز کی صلاحیت کے باعث سعودی فالکنرز کی جانب سے خاص دلچسپی دیکھی جارہی ہے ۔ماہرین کے مطابق منگولین ساکر فالکن کئی غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے کے باعث خطے میں انتہائی قیمتی سمجھے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments