جرمنی :کھیت سے رومی دور کے 934چاندی کے سکے برآمد

جرمنی :کھیت سے رومی دور کے 934چاندی کے سکے برآمد

برلن (نیٹ نیوز)جرمنی کے شہر ویزلنگ کے قریب ایک کھیت میں شوقیہ ماہرِ آثارِ قدیمہ نے دھاتی سراغ رساں آلے کی مدد سے رومی دور کے 934 چاندی کے سکّے دریافت کر لئے ۔

 جنہیں جرمنی میں شہنشاہ ہیڈرین کے دور سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا سکّے کا خزانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔شوقیہ ماہرِ آثارِ قدیمہ اولیور رِیڈل نے ایک سال قبل علاقے میں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چند رومی سکے تلاش کئے جس کے بعد انہوں متعلقہ حکام کو اطلاع دی کہ یہاں پر مزید سکے بھی مل سکتے ہیں، جس پر ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ٹیم نے موقع پر کھدائی شروع کی۔ ماہرین کو مجموعی طور پر 934 رومی چاندی کے ڈیناری ملے ، جن کا مجموعی وزن تقریباً 3.1 کلوگرام ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ خزانہ غالباً دوسری صدی عیسوی کے دوسرے چوتھائی میں جان بوجھ کر زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...