مچھرمار کوائل کادھواں70سے 137سگریٹ کے برابر

 مچھرمار کوائل کادھواں70سے 137سگریٹ کے برابر

لاہور (نیٹ نیوز)لوگوں کی اکثریت مچھروں سے بچنے کیلئے گھروں میں مچھر مار کوائل جلاتی ہے لیکن ماہرین صحت نے بند کمرے میں اس کے دھوئیں کو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا ہے ۔

 تازہ ترین تحقیق کے مطابق 7 سے 8 گھنٹے جلنے والے ایک کوائل سے خارج ہونیوالے باریک ذرات کی مقدار 70 سے 137 سگریٹ کے برابر ہو سکتی ہے ۔اس کے علاوہ کوائل کے دھوئیں میں کاربن مونو آکسائیڈ، بینزین اور دیگر کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو آنکھ، ناک اور گلے میں جلن، کھانسی، سر درد، تھکن اور سانس لینے میں دشواری پیدا کر سکتے ہیں۔مچھر مار کوائل بالخصوص دمے کے مریضوں کیلئے شدید پریشانی کا سبب بن سکتا ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ مچھر مار کوائل کا جلانا صحت کیلئے نقصان دہ ہے اس کیلئے مچھرما ر سپرے یا بے ضرر ادویات کا استعمال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...