نائیجیریا :فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق
لاگوس(اے ایف پی)نائیجیریا کی فضائیہ کا طیارہ ریاست اوندو میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔
صدر بولا ٹینوبو کے دفتر کے مطابق طیارے میں 25 مسافر اور 7 اہلکار سوار تھے۔ طیارہ بینن سٹی سے لاگوس جاتے ہوئے پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد ایگبوکوڈا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments