تائیوانی صدر کے بیٹے کی جاسوسی امریکا میں چینی ایجنٹ خاتون گرفتار

تائیوانی صدر کے بیٹے کی جاسوسی امریکا میں چینی ایجنٹ خاتون گرفتار

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی حکام نے تائیوان کے صدر لائی چنگ تے کے بیٹے اور اہل خانہ کی مبینہ جاسوسی کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔

امریکی اور تائیوانی حکام کے مطابق 34 سالہ وان یِنگ ژانگ کو ایف بی آئی نے لاس اینجلس ایئرپورٹ سے چین روانہ ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا۔ امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق خاتون پر چین کی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ کے طور پر کام کرنے اور تائیوانی عہدیدار کے قریبی رشتہ دار کی نگرانی کا الزام ہے ۔ ایف بی آئی کے مطابق ملزمہ نے صدر لائی کے بیٹے اور اس کے خاندان کے گھر اور گاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر معلومات چینی حکام کو فراہم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...