افغان طالبان کے 2وزرا کیخلاف عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ جاری
دی ہیگ(اے ایف پی)عالمی فوجداری عدالت نے افغانستان میں طالبان حکومت کے 2وزرا کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔
عدالت کے مطابق وزیر تعلیم حبیب اللہ آغا اور وزیر اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم پر صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک کا الزام ہے ۔ دونوں کے وارنٹ ستمبر 2025 میں خفیہ طور پر جاری کیے گئے تھے ۔ اس سے قبل طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ اور سپریم کورٹ کے سربراہ عبدالحکیم حقانی کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے گئے تھے ۔ عدالت طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں کو بھی اپنی کارروائی کا حصہ بنا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments