ٹرمپ کی سابق پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ فاکس نیوز میں بطور تجزیہ کار شامل

ٹرمپ کی سابق پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ فاکس نیوز میں بطور تجزیہ کار شامل

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی سابق پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ فاکس نیوز میں بطور مبصر اور تجزیہ کار شامل ہوگئیں۔ فاکس نیوز میڈیا نے اعلان کیا کہ لیویٹ یکم نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

 28 سال کی عمر میں وہ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری مقرر ہوئی تھیں۔ لیویٹ نے اگست کے آخر میں عہدہ چھوڑ کر خاندان پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم انہوں نے ٹرمپ کی سیاسی تحریک ’’میگا‘‘ کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ٹرمپ نے تاحال ان کی جگہ نیا پریس سیکرٹری مقرر نہیں کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ پریس بریفنگز بھی معطل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...