برطانوی ایئربیس سے تمام بی ون بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس سے تمام بی ون بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کردئیے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق طیاروں کی واپسی مکمل ہوچکی ہے۔
گزشتہ ماہ ایئربیس کے قریب مشتبہ سرگرمی کی اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی کی تھی، جس کے نتیجے میں 85 گھروں کو خالی کرایا گیا۔ انسداد دہشت گردی پولیس کو مشتبہ وینز سے دھماکا خیز مواد نہیں ملا تاہم پٹرول کی ایک مقدار برآمد ہوئی۔ واقعے میں گرفتار لندن کے 6 افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments