عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

لندن(اے ایف پی)تیل کی قیمتوں میں کمی اور سپلائی سے متعلق خدشات کم ہونے کے باعث منگل کو عالمی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔۔۔۔

 وال سٹریٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیس ڈیک انڈیکس صفر اعشاریہ8 فیصد بڑھ گیا،یورپی اور بیشتر ایشیائی مارکیٹوں میں بھی حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ عالمی معیار برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت1اعشاریہ8فیصد کمی کے بعد98اعشاریہ50ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 1اعشاریہ4فیصد کمی کے بعد 88اعشاریہ19ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...