فرانس اور جرمنی تجارتی تحفظ پسندی سے گریز کریں:چین
بیجنگ(اے ایف پی)چین نے فرانس اور جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی تحفظ پسندی پر مبنی اقدامات سے گریز کریں۔ یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل اور۔۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز کی جانب سے یورپی یونین کو ممکنہ تجارتی جنگ سے نمٹنے کے لیے قانونی اختیارات بڑھانے کی تجویز کے بعد سامنے آیا۔ دونوں رہنماؤں نے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا کو خط میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر یورپی سنگل مارکیٹ تک رسائی روکنے سمیت فوری کارروائی کیلئے قابل اعتماد طریقہ کار ہونا چاہیے ۔بیجنگ نے چین اور یورپی یونین کے تجارتی تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی قرار دیتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments