بحیرہ اسود میں ڈرون حملے، 1 جہاز ڈوب گیا،دوسرا آگ کی لپیٹ میں ، عملہ لاپتا

بحیرہ اسود میں ڈرون حملے، 1 جہاز ڈوب  گیا،دوسرا آگ کی لپیٹ میں ، عملہ لاپتا

صوفیہ،دبئی (اے ایف پی)بحیرہ اسود میں ڈرون حملوں کے بعد بلغاریہ نے ڈوبنے والے جہاز کے لاپتا عملے کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔۔۔

 بلغارین وزیراعظم رومن رادف کے مطابق دو تجارتی جہازوں کو سمندری اور فضائی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ ٹوگو کے پرچم بردار ایک جہاز کے قریب الٹی لائف بوٹس اور جیکٹس ملیں تاہم عملے کا کوئی رکن نہیں ملا۔ دوسرا جہاز، جو پلاؤ میں رجسٹرڈ تھا، ڈرون حملے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا، تاہم اس کا ترک اور بھارتی عملہ محفوظ رہا۔ بلغاریہ کے حکام کے مطابق امدادی کارروائی میں 18 افراد کو بچایا گیا، جن میں 11 ترک اور 7 بھارتی شہری شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...