برطانیہ :جاسوسی کا الزام ، 3 ایرانی شہریوں کیخلاف مقدمے کی سماعت
لندن(اے ایف پی) برطانیہ میں ایران کیلئے جاسوسی اور صحافیوں پر حملے کی تیاری کے الزام میں 3 ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔ ۔۔۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مصطفی سپہوند، فرہاد منیش اور شاپور نوری نے اگست 2024 سے فروری 2025 کےدوران نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیاں کیں۔ تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے ایران انٹرنیشنل ٹی وی نیٹ ورک سے وابستہ دو صحافیوں اور ایک وکیل کے گھروں سے متعلق مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ پراسیکیوٹر نے الزام عائد کیا کہ ملزم مصطفی سپہوندکو ممکنہ حملہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments