فرانس :طلبا احتجاج ،ملک بھر میں مظاہرے ،500گرفتار

فرانس :طلبا احتجاج ،ملک بھر میں مظاہرے ،500گرفتار

حکومت کا 3 ہزار متبادل اساتذہ فوری طور پر ہائی سکولز میں تعینات کرنیکا اعلان

پیرس(اے ایف پی) فرانس میں طلبا کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے دوران جمعرات کو ملک بھر میں 71 ہزار 500 افراد سڑکوں پر نکل آئے ، جبکہ پولیس نے 500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔طلبا کی جانب سے یہ احتجاج تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، ناقص تعلیمی سہولیات اور دیگر مسائل کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب فرانس میں تعلیمی اداروں کی خراب صورتحال اور اساتذہ کی غیرحاضری کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے 3 ہزار متبادل اساتذہ فوری طور پر ہائی سکولز میں تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم ایڈورڈ گیفری نے کہا کہ اساتذہ آج جمعہ سے منگل تک ترجیحی بنیادوں پر متاثرہ سکولز میں پہنچیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...