ٹیکساس:ٹرمپ کی تقریر میں بار بار خلل ڈالنے والے مظاہرین ہال سے نکال دئیے گئے
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیکساس میں انتخابی ریلی کے دوران متعدد مظاہرین نے ان کی تقریر میں بار بار خلل ڈالا،ایک درجن افراد کو سکیورٹی اہلکاروں نے ہال سے باہر نکال دیا۔
ٹرمپ نے مظاہرین کو پیسے لے کر آنے والے احتجاجی قرار دیتے ہوئے معاملہ نظرانداز کیا، جبکہ شرکا نے ‘‘یو ایس اے ’’ کے نعرے لگائے اور مظاہرین کو بُرا بھلا کہا۔ ٹرمپ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ری پبلکن امیدواروں کی حمایت کیلئے ملک بھر میں انتخابی طرز کی ریلیاں کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments