ٹرمپ نے سینیٹ امیدوار عبدالسید کو’’محمد‘‘کہہ کر دہشت گردوں کا ہمدرد قرار دے دیا
گرینڈ ریپڈز(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدالسید کو "محمد"کہہ کر پکارا اور بلا ثبوت انہیں دہشت گردوں کا ہمدرد قرار دیا۔
عرب نژاد امریکی عبدالسید نے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ ان کا نام جانتے ہیں اور ان کے نام اور مذہب کو اپنی پالیسیوں سے پیدا ہونے والی مشکلات سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ عبدالسید ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کے مد مقابل ہیں اور یہ نشست سینیٹ میں اکثریت کے حصول کیلئے اہم سمجھی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments