نیپال میں سیلاب سے 40 مکانات،2 پل بہہ گئے

نیپال میں سیلاب سے 40  مکانات،2 پل بہہ گئے

کٹھمنڈو (اے پی پی)نیپال کے ضلع گورکھا کے دریائے کالی گنڈکی میں سیلاب کے باعث 40 مکانات اور دو معلق پل بہہ گئے ۔

اتوار کی صبح چومانوبری دیہی میونسپلٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دریا کا راستہ بند  ہو گیا ، بعد ازاں جب یہ رکاوٹ ٹوٹی تو سیلاب آ گیا۔ دیہی میونسپلٹی کی نائب چیئرپرسن لکشمی گرونگ نے بتایا کہ سیلاب میں پانچ مختلف بستیوں کے 40 مکانات بہہ گئے ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...