زونگ ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام کے اگلے مرحلے کا آغاز
اسلام آباد(بزنس ڈیسک) پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر نالج پلیٹ فارم کے اشتراک سے زونگ ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
جس کا مقصد ڈیجیٹل شمولیت، مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت میں نوجوان لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان کے 35 شہروں میں 300 سے زائد سکولوں کے پچاس ہزار سے زیادہ طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیںجن میںپانچ ہزار سے زائدلڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ مرحلہ ڈیجیٹل ایجوکیشن سے آگے بڑھ کرنئی نسل کو ایسی مہارتوں اور صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو دنیا میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔اگلے ایک سال کے عرصہ میں اس پروگرام کے ذریعے کالجز اور یونیورسٹیوں کے دس ہزار طلبہ تک رسائی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ انہیں اپنی ضرورت کے مطابق سیکھنے اور کھیل پر مبنی ڈیجیٹلایجوکیشن دی جائے گی، جس میں مصنوعی ذہانت، تجزیاتی سوچ اور مسائل حل کرنے کی مہارتوں پر توجہ دی جائے گی۔
زونگ کی ڈائریکٹر اسٹریٹجی اور ترجمان نبیلہ یزدانی نے کہاکہ زونگ میں ہمارا یقین ہے کہ ٹیکنالوجی ،رابطے کی سہولت فراہم کرنے سے آگے بڑھ کر بامعنی اور دیرپا اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ڈیجیٹل اسکالرز پروگرام کے ذریعے ہم مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں، ڈیجیٹل شمولیت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوان خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی سروسز ادارے کی حیثیت سے ہم مواقع دینے ، شمولیت اور طویل مدتی پائیدار سماجی اثرات کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے عزم پر قائم ہیں۔نالج پلیٹ فارم کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمیر علی نے کہاکہ بچیوں کے اس عالمی دن پر ہمیں زونگ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو وسعت دینے اور پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ایجوکیشن تک رسائی بڑھانے پر فخر ہے ۔ ہم مل کردس ہزار طلبہ تک پہنچیں گے ، جن میںساٹھ فیصد نوجوان خواتین ہوں گی۔ ہماری مشترکہ توجہ ضرورت مند کمیونٹیز کے لیے بامعنی تعلیمی مواقع پیدا کرنے پرمرکوز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments