برآمدات بڑھانے کیلئے مشرقِ وسطیٰ تک رسائی ناگزیر

برآمدات بڑھانے کیلئے مشرقِ وسطیٰ تک رسائی ناگزیر

پھلوں، سبزیوں کی برآمدات میں وسیع مواقع موجود ، سیف الرحمان

لاہور (اے پی پی)وفاقی محتسب برائے ٹیکس کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے ، زرمبادلہ کے حصول اور ملکی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں تک رسائی کیلئے علاقائی ممالک بالخصوص مشرقِ وسطی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینی چاہیے ۔ اتوار کو تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات، خصوصا پھلوں، سبزیوں اور پراسیس شدہ غذائی اشیا کے لیے نمایاں مواقع موجود ہیں، ان مصنوعات میں عالمی معیار کے مقبول برانڈ ضیا سنیکس بھی شامل ہیں۔ سیف الرحمان نے کہا کہ نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے مضبوط تجارتی نیٹ ورکس قائم کرنے اور برآمد کنندگان کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، مشرقِ وسطی اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی اقتصادی تعاون سے پاکستان کو اپنی برآمدات میں تنوع لانے ، سرمایہ کاری راغب کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...