کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبورن میراتھن جیت لی
اولمپک چیمپئن نے 2گھنٹے ، 9منٹ اور 10سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2گھنٹے 28منٹ میں جیت لی
میلبورن (سپورٹس ڈیسک )کینیا کے دو مرتبہ کے اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبورن میراتھن جیت لی۔ایلیوڈ کیپچوگے نے 2 گھنٹے ، 9 منٹ اور 10 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ایلیوڈ کیپچوگے نے دو سیکنڈز کے فرق سے میلبورن میراتھون کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔41 سالہ ایلیوڈ کیپچوگے کی میراتھن میں یہ 17ویں فتح ہے ، ایلیوڈ کیپچوگے نے تین برس کے وقفے کے بعد کسی میراتھن میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے آخری مرتبہ 2023 میں برلن میراتھن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ان کا کہنا ہے میرا جسم اب بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہے ، اگلی نسل کے ایتھلیٹس کا مقابلہ کرسکتا ہوں۔میلبورن میراتھن میں آسٹریلیا کے تھامس ڈو کانٹو نے 2 گھنٹے 10 منٹ 35 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے ہی ریس ایڈورڈز 2 گھنٹے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2 گھنٹے 28 منٹ 25 سیکنڈ میں جیت لی، آسٹریلیا کی سینیڈ ڈائیور نے 2 گھنٹے 28 منٹ 49 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ آئرلینڈ کی نکولا شیریڈن نے 2 گھنٹے 29 منٹ 13 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments