روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان ، کاروباری سرگرمیاں محدود
سندھ میں بھاؤ 18ہزار 400،پنجاب میں 18ہزار 800روپے من رہا
کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا جبکہ کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔ کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے روئی کے اسپاٹ ریٹ میں فی من 600 روپے اضافہ کرکے اسے 18 ہزار 400 روپے کردیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق مقامی منڈی میں بڑے ٹیکسٹائل گروپ عالمی قیمتوں میں کمی پر درآمدی روئی خریدنے میں دلچسپی لیتے ہیں جبکہ بین الاقوامی نرخ بڑھنے پر مقامی روئی کی خریداری کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن میں مقامی کپاس کے معیار سے متعلق خدشات کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔گزشتہ ہفتے سندھ میں روئی کا بھاؤ معیار کے مطابق فی من 18 ہزار سے 18 ہزار 400 روپے اور پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 7 ہزار 800 سے 9 ہزار روپے رہا۔ پنجاب میں روئی 18 ہزار 300 سے 18 ہزار 800 روپے فی من رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments