سی پیک کے ثمرات کیلئے شینزن طرز کی اصلاحات ناگزیر

سی پیک کے ثمرات کیلئے شینزن طرز کی اصلاحات ناگزیر

خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تیزی لائی جائے ،میاں کاشف اشفاق

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق (تمغہ امتیاز)نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے وسیع فوائد حاصل کرنے اور صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کو چین کے شہر شینزن کی طرز پر اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔ اتوار کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک نے اقتصادی تعاون کی نوعیت کو تبدیل کیا ہے اور اس میں پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے اور ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے پر کامیاب عمل درآمد اس پروگرام کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اب یہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا عمل تیز کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...